ارد و – ZeeWish.pk

کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت -ربیع 22 -2021
فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی نے منسٹری آف فوڈ سیکیورٹی اسلام آباد، محکمہ زراعت پنجاب اور پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے اشتراک سے سرسبز ربیع مہم کے آغاز کے سلسلے میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی جناب پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان صاحب نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق جناب سید فخر امام صاحب اور صوبائی وزیر زراعت پنجاب جناب حسین جہانیاں گردیزی صاحب تھے۔ سیکریٹری زراعت پنجاب، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، ڈاکٹر انجم علی، ڈی جی زراعت پنجاب اور راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے ترقی پسند اور مثالی کاشتکار حضرات نے شرکت کی۔ کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت

اس موقع پہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے تکنیکی خدمات کے شعبے کے سربراہ جناب نصیر اللہ خان صاحب نے پنجاب کے بارانی علاقوں میں گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور بارانی زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کاشتکار حضرات کو سرسبز این پی اور کین گوارا کے متوازن استعمال کے ذریعے روایتی کھادوں کے مقابلے میں دس فیصد سے بھی زیادہ اضافی پیداوار حاصل کرنے کے بارے میں آگاہی دی اور اس سلسلے میں مٹی کے تجزیے کے مطابق سرسبز کھادوں کے استعمال کے راہنما اصولوں کی افادیت پہ روشنی ڈالی۔ کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کاشتکار حضرات کو بتایا کہ امسال گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت کاشکاروں کو10 لاکھ منظور شدہ اقسام کے بیج کے تھیلے و دیگر زرعی مداخل سبسڈی پر مہیا کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ بارانی علاقہ جات میں گندم کی کاشت20 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔کاشتکار صرف محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کریں تاکہ گندم کی آئندہ فصل نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہے بلکہ اس کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو سکے۔ ا س موقع پرصوبائی اور وفاقی وزراء نے سیمینار کے کامیاب انعقاد پر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے کاشتکار گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق سید فخر امام صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی اور کاشتکار حضرات سے موسمیاتی تغیرات کے تناظر میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اصلاحات کو اپنانے پہ زور دیا۔ انہوں نے ملکی زراعت میں جدت اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے فاطمہ گروپ کے کردار اور اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ کسان بتائے گئے جدید طریقہ کاشت سے بھرپور استفادہ حاصل کر کے نہ صرف فی ایکڑ گندم کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ ملک میں موجودہ گندم کے بحران پر بھی قابو پانے میں حکومت کی مدد کر سکتے ہیں۔

لوگوں نے بھی دیکھا

یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی

کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت -ربیع 22 -2021

ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے

یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی
اسلام آباد، 7اکتوبر، : 2021پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے مائیکرو انشورنس کمپنی گروپ کے ذیلی ادارہ مائیکرو انشور کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں یوفون صارفین کے لئے باسہولت اور سستی ہیلتھ انشورنس پروڈکٹ ‘یو صحت فیملی’ پیش کی گئی ہے۔ یہ انشورنس پروڈکٹ ہر  پاکستانی یوفون صارف کو کم لاگت، سہل ،اور فکرمندی سے محفوظ انشورنس کے ذریعے صحت کے آن لائن حفاظتی دائرہ کار میں لا رہی ہے۔ یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی

یو صحت فیملی پروڈکٹ پیچیدہ انداز کے روایتی صحت کے انشورنس نظام کو ڈیجیٹائز کرکے سادہ بناتی ہے تاکہ بوقت ضرورت یوفون کے صارفین اور ان کے اہل خانہ باسہولت انداز میں انشورنس خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں۔ یہ انتہائی ضرورت کے وقت بالخصوص عالمی وبا کرونا کے دوران صارفین کو صحت کی اضافی خدمات کی فراہمی میں بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔

صارفین کو مزید سہولت کی فراہمی کے لئے انشورنس پالیسیاں ہر صارف کی مطلوبہ ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ اسپیشل ہیلتھ پیکجز میں ‘سلور ‘(یومیہ 6 روپے جمع ٹیکس)، ‘گولڈ ‘(یومیہ 12 روپے جمع ٹیکس)، اور ‘پلاٹینیم ‘(19.5 روپے جمع ٹیکس) شامل ہیں ۔ مزید برآں، یو صحت فیملی کا منصوبہ ہے کہ پاکستان میں منتخب پلان کی شرائط کے ساتھ اسپتال میں یومیہ داخلے کی سہولت (ڈے ہسپٹلائزیشن بینیفٹ)، یومیہ انتہائی نگہداشت یونٹ کی سہولت (ڈیلی انٹن سیو کیئر یونٹ (آئی سی یو ) بینیفٹ )اور تجہیز و تدفین کے اخراجات (فیونرل ایکسپنسز کور )اور اسپتال میں داخلے کے اخراجات جیسی سہولیات پیش کی جائیں ۔ صارفین *6070# ڈائل کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،جبکہ مزید تفصیلات اس لنک (www.ufone.com/usehatfamily/)سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (ای وی پی)، وائرلیس سروسز، شہباز خان نے کہا، “ہم مائیکرو انشور کے اشتراک سے اپنے صارفین کو باسہولت انشورنس کی خدمات کی فراہمی پر خوش ہیں۔ صارف کو مرکزی اہمیت دینے والے برانڈ کے طور پر یوفون اپنے صارف کی زندگی کے ہر پہلو اور ان کی صحت کو بنیادی اہمیت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یو صحت فیملی سے نہ صرف ہمارے صارفین کو باسہولت انداز سے انشورنس کی سہولت میسر ہوگی بلکہ ملک میں صحت کی سہولیات کی رسائی سے متعلق موجود وسیع خلیج کو بھرنے میں بھی مدد ملے گی۔”

مائیکرو انشورنس پاکستان کے سی ای او اوار مائیکرو انشورنس کمپنی گروپ کے وائس پریذیڈنٹ، ریحان بٹ نے کہا، “ہم انشورنس مصنوعات کی تیاری اور فراہمی میں یوفون کے فخریہ شراکت دار ہیں اور ہم نے گزشتہ تین سالوں کے دوران سینکڑوں صارفین تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ کرونا کے باعث عوام میں صحت کے حوالے سے آگہی بڑھی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہم بڑی تعداد میں صارفین کی رائے جان رہے ہیں اور انہیں ان کے اہل خانہ کے کور کے لئے پروڈکٹ حاصل کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔ ہم اس نئے پیکج کی اپنے صارفین کو دستیابی پر یوفون کے تعاون اور سرپرستی کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہیلتھ انشورنس کے بھرپور پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔”

پاکستان کے پبلک سیکٹر میں طبی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی قلت کے باعث انشورنس کوریج تیزی سے ایک عام ضرورت بن رہی ہے اور عوام کا نجی طبی خدمات پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ یوفون کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے طبی سہولیات کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر یہ انشورنس کوریج کم آمدن والے گھرانوںکے لیے بہت مددگار ثابت ہو گی۔

یوفون کا تعارف
سال 2001 میں آغاز سے لیکر اب تک دو دہائیوں کے درمیان یوفون پاکستانی ٹیلی کام منظرنامہ میں جدت اور ڈیجیٹائزیشن لانے میں پیش پیش رہا ہے۔ اپنے نعرے “تم ہی تو ہو” پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ برانڈ نے کسٹمر سروس کے شعبے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی۔ یہ پاکستان کے عوام کو پہلے سے بہتر انداز سے ڈیجیٹل استعمال کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ مزید معلومات کے لئے : https://www.ufone.com/

ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے
پاکستان کے معروف ترین ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم ، ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈ۔2021 میں سات اعزازات اپنے نام کراتے ہوئے ایک بار پھر خود کو ملک بھر کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک ثابت کردیاہے۔ ایزی پیسہ نے سیزنل مارکیٹنگ ، ٹاپیکل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ ڈسرپٹرز اور فنانس کی کیٹٰیگریز میں اپنی”Eidipaisa” مہم کے حوالے سے 4 گولڈ ایوارڈز،فنانس کی کیٹیگری میں اپنی “Every Number is Welcome”اور “Phatta Note” مہم کے حوالے سے بالترتیب ایک گولڈ اور سلور ایوارڈحاصل کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ ڈسرپٹرز کی کیٹیگری میں “Easypaisa Raahi”کے حوالے سے برانز ایوارڈ حاصل کیا ۔

ایفی ایوارڈز معروف عالمی پروگرام ایفی ورلڈ وائڈ کے اشتراک سے ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو سال 1968سے مؤثر مارکیٹنگ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی نیز ان کے پیچھے کارفرما لوگوں کی پذیرائی کے لیے پرعزم ہے ۔ایزی پیسہ کے ایوارڈ جیتنے والے اندراجات ( انٹریز) دراصل اِن چند بہترین اشتہاری مہم میں شامل ہیں اور یہ اوگیلوی پاکستان کے اشتراک سے تیار کی گئیں۔

ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے

اس موقع پر ایزی پیسہ ؍ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او، مدثر عاقل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آج کل کی جدید دنیا میں صرف اچھی پراڈکٹ یا سروسزتیار کرنا ہی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے اورنہ اسے وہ پذیرائی حاصل ہوپاتی جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں ۔ اس لیے ان پراڈکٹس کے پیغامات اور فوائد کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے کمیونیکیشن کی ضرورت ہوتی ہے ، جس کے ذریعے ہدف کردہ صارفین تک اس کے پیغام کو درست اور مؤثر انداز میں پہنچا یا جاسکے۔ایزی پیسہ میں ہم ہمیشہ سے ہی ایسی انفرادی نوعیت کی اشتہاری مہم بنانے پر یقین رکھتے ہیں جو ہماری جانب سے پیش کردہ سروسز کو مزید منفرد اور نمایاں کردے۔ایفی ایوارڈ جیسے مایہ ناز اور ممتاز پروگرام میں پہنچنا ہمارے لیے واقعتاََ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے اور آئندہ بھی ہم اپنی انہی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گیــ”۔ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے

ایزی پیسہ ایک ٹیلکو اگنوسٹک ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو کیش لیس اور مالی طور پر مستحکم معاشرے میں تبدیل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر کوشاں ہے ۔گزشتہ سال ایزی پیسہ کو ون شو ایشیاء شو کیس، ایڈ اسٹارز اور گولڈن رول ایوارڈز میں بھی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

لوگوں نے بھی دیکھا

یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی

کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت -ربیع 22 -2021

ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے

Disclaimer