fbpx
  • +92 300 245 1311
  • info@zeewish.pk
  • Karachi, Pakistan
News & Events
یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی

یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی

اسلام آباد، 7اکتوبر، : 2021پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے مائیکرو انشورنس کمپنی گروپ کے ذیلی ادارہ مائیکرو انشور کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں یوفون صارفین کے لئے باسہولت اور سستی ہیلتھ انشورنس پروڈکٹ ‘یو صحت فیملی’ پیش کی گئی ہے۔ یہ انشورنس پروڈکٹ ہر پاکستانی یوفون صارف کو کم لاگت، سہل ،اور فکرمندی سے محفوظ انشورنس کے ذریعے صحت کے آن لائن حفاظتی دائرہ کار میں لا رہی ہے۔ یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی

یو صحت فیملی پروڈکٹ پیچیدہ انداز کے روایتی صحت کے انشورنس نظام کو ڈیجیٹائز کرکے سادہ بناتی ہے تاکہ بوقت ضرورت یوفون کے صارفین اور ان کے اہل خانہ باسہولت انداز میں انشورنس خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں۔ یہ انتہائی ضرورت کے وقت بالخصوص عالمی وبا کرونا کے دوران صارفین کو صحت کی اضافی خدمات کی فراہمی میں بھی سہولت فراہم کرتی ہے۔

صارفین کو مزید سہولت کی فراہمی کے لئے انشورنس پالیسیاں ہر صارف کی مطلوبہ ضروریات کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ اسپیشل ہیلتھ پیکجز میں ‘سلور ‘(یومیہ 6 روپے جمع ٹیکس)، ‘گولڈ ‘(یومیہ 12 روپے جمع ٹیکس)، اور ‘پلاٹینیم ‘(19.5 روپے جمع ٹیکس) شامل ہیں ۔ مزید برآں، یو صحت فیملی کا منصوبہ ہے کہ پاکستان میں منتخب پلان کی شرائط کے ساتھ اسپتال میں یومیہ داخلے کی سہولت (ڈے ہسپٹلائزیشن بینیفٹ)، یومیہ انتہائی نگہداشت یونٹ کی سہولت (ڈیلی انٹن سیو کیئر یونٹ (آئی سی یو ) بینیفٹ )اور تجہیز و تدفین کے اخراجات (فیونرل ایکسپنسز کور )اور اسپتال میں داخلے کے اخراجات جیسی سہولیات پیش کی جائیں ۔ صارفین *6070# ڈائل کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،جبکہ مزید تفصیلات اس لنک (www.ufone.com/usehatfamily/)سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (ای وی پی)، وائرلیس سروسز، شہباز خان نے کہا، “ہم مائیکرو انشور کے اشتراک سے اپنے صارفین کو باسہولت انشورنس کی خدمات کی فراہمی پر خوش ہیں۔ صارف کو مرکزی اہمیت دینے والے برانڈ کے طور پر یوفون اپنے صارف کی زندگی کے ہر پہلو اور ان کی صحت کو بنیادی اہمیت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یو صحت فیملی سے نہ صرف ہمارے صارفین کو باسہولت انداز سے انشورنس کی سہولت میسر ہوگی بلکہ ملک میں صحت کی سہولیات کی رسائی سے متعلق موجود وسیع خلیج کو بھرنے میں بھی مدد ملے گی۔”

مائیکرو انشورنس پاکستان کے سی ای او اوار مائیکرو انشورنس کمپنی گروپ کے وائس پریذیڈنٹ، ریحان بٹ نے کہا، “ہم انشورنس مصنوعات کی تیاری اور فراہمی میں یوفون کے فخریہ شراکت دار ہیں اور ہم نے گزشتہ تین سالوں کے دوران سینکڑوں صارفین تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ کرونا کے باعث عوام میں صحت کے حوالے سے آگہی بڑھی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہم بڑی تعداد میں صارفین کی رائے جان رہے ہیں اور انہیں ان کے اہل خانہ کے کور کے لئے پروڈکٹ حاصل کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔ ہم اس نئے پیکج کی اپنے صارفین کو دستیابی پر یوفون کے تعاون اور سرپرستی کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہیلتھ انشورنس کے بھرپور پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔”

پاکستان کے پبلک سیکٹر میں طبی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی قلت کے باعث انشورنس کوریج تیزی سے ایک عام ضرورت بن رہی ہے اور عوام کا نجی طبی خدمات پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ یوفون کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے طبی سہولیات کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر یہ انشورنس کوریج کم آمدن والے گھرانوںکے لیے بہت مددگار ثابت ہو گی۔


یوفون کا تعارف
سال 2001 میں آغاز سے لیکر اب تک دو دہائیوں کے درمیان یوفون پاکستانی ٹیلی کام منظرنامہ میں جدت اور ڈیجیٹائزیشن لانے میں پیش پیش رہا ہے۔ اپنے نعرے “تم ہی تو ہو” پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ برانڈ نے کسٹمر سروس کے شعبے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی۔ یہ پاکستان کے عوام کو پہلے سے بہتر انداز سے ڈیجیٹل استعمال کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ مزید معلومات کے لئے : https://www.ufone.com/