ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے
پاکستان کے معروف ترین ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم ، ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈ۔2021 میں سات اعزازات اپنے نام کراتے ہوئے ایک بار پھر خود کو ملک بھر کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک ثابت کردیاہے۔ ایزی پیسہ نے سیزنل مارکیٹنگ ، ٹاپیکل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ ڈسرپٹرز اور فنانس کی کیٹٰیگریز میں اپنی”Eidipaisa” مہم کے حوالے سے 4 گولڈ ایوارڈز،فنانس کی کیٹیگری میں اپنی “Every Number is Welcome”اور “Phatta Note” مہم کے حوالے سے بالترتیب ایک گولڈ اور سلور ایوارڈحاصل کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ ڈسرپٹرز کی کیٹیگری میں “Easypaisa Raahi”کے حوالے سے برانز ایوارڈ حاصل کیا ۔
ایفی ایوارڈز معروف عالمی پروگرام ایفی ورلڈ وائڈ کے اشتراک سے ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو سال 1968سے مؤثر مارکیٹنگ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی نیز ان کے پیچھے کارفرما لوگوں کی پذیرائی کے لیے پرعزم ہے ۔ایزی پیسہ کے ایوارڈ جیتنے والے اندراجات ( انٹریز) دراصل اِن چند بہترین اشتہاری مہم میں شامل ہیں اور یہ اوگیلوی پاکستان کے اشتراک سے تیار کی گئیں۔
اس موقع پر ایزی پیسہ ؍ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او، مدثر عاقل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “آج کل کی جدید دنیا میں صرف اچھی پراڈکٹ یا سروسزتیار کرنا ہی کامیابی کی ضمانت نہیں ہے اورنہ اسے وہ پذیرائی حاصل ہوپاتی جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں ۔ اس لیے ان پراڈکٹس کے پیغامات اور فوائد کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے کمیونیکیشن کی ضرورت ہوتی ہے ، جس کے ذریعے ہدف کردہ صارفین تک اس کے پیغام کو درست اور مؤثر انداز میں پہنچا یا جاسکے۔ایزی پیسہ میں ہم ہمیشہ سے ہی ایسی انفرادی نوعیت کی اشتہاری مہم بنانے پر یقین رکھتے ہیں جو ہماری جانب سے پیش کردہ سروسز کو مزید منفرد اور نمایاں کردے۔ایفی ایوارڈ جیسے مایہ ناز اور ممتاز پروگرام میں پہنچنا ہمارے لیے واقعتاََ ایک بڑے اعزاز کی بات ہے اور آئندہ بھی ہم اپنی انہی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گیــ”۔ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے
ایزی پیسہ ایک ٹیلکو اگنوسٹک ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے پاکستان کو کیش لیس اور مالی طور پر مستحکم معاشرے میں تبدیل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر کوشاں ہے ۔گزشتہ سال ایزی پیسہ کو ون شو ایشیاء شو کیس، ایڈ اسٹارز اور گولڈن رول ایوارڈز میں بھی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔
لوگوں نے بھی دیکھا
یوفون نے مائیکرو انشور کے اشتراک سے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کرادی
کسان کنونشن برائے گندم کی کاشت -ربیع 22 -2021
ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز 2021میں 7اعزازات حاصل کرلیے